ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور کے گرجا گھروں میں سلسلہ وار چوری کی واردات

پتور کے گرجا گھروں میں سلسلہ وار چوری کی واردات

Wed, 12 Apr 2017 13:03:12    S.O. News Service

پتور12؍اپریل (ایس او نیوز) اپن انگڈی کے قریب منگلورو بینگلورو نیشنل ہائی وے پر واقع تین گرجا گھروں میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق چوری کی یہ وارداتیں کونالو نامی مقام پر سینٹ میری چرچ، سینٹ تھامس جوکوبائیٹ سیرین چرچ اور نیلاڈی کے مقام پر سینٹ گریگورین آرتھوڈوکس چرچ میں پیش آئی ہیں ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  سینٹ میر ی چرچ میں تو کوئی چیز چوروں کے ہاتھ نہیں لگی، البتہ بقیہ دو چرچوں میں چندے کی ڈبی سے نقد رقم اور ایک سونے کا ملمع چڑھائی گئی صلیب چرالی گئی ہے جس کی کل مالیت تقریباً دس ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔پتور دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انیل کلکرنی اور ان کی ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تحقیقات کے لئے ڈاگ اسکواڈبھی بلا لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات صحیح رخ پر کی جارہی ہیں اور وہ جلد ہی اس معاملے کے مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگی۔


Share: